اسرائیل کو خبردار کرنے کے لیے ایران کی بحری مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایران میں پاسداران انقلاب ملیشیا کے کمانڈر حسین سلامنی نے جمعے کے روز انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے رواں ہفتے سمندری مشقیں انجام دی ہیں۔ یہ انکشاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریبا 9 ارب شیکل (2.9 ارب ڈالر) کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ اضافی بجٹ کا مقصد ایران کے خلاف ممکنہ عسکری کارروائی کی تیاری کرنا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں حسین سلامی کا کہنا تھا کہ مشقوں میں بیسلٹک اور کروز میزائلوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مشقیں (اسرائیل کو) خبردار کرنے کا پیغام بھیجنے کے واسطے کی گئیں۔ اسی حوالے سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری نے بتایا کہ مشقوں میں مختلف نوعیت کے 16 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ ان میزائلوں نے پہلے سے طے شدہ اہداف کو درستی کے ساتھ تباہ کیا۔

ادھر برطانیہ نے مشقوں کے دوران میں بیلسٹک میزائلوں کے فائر کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ برطانوی وزارت کارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے تصرفات علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ساتھ ہی ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں فوری طور پر روک دے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے برطانوی وزارت خارجہ کے بیان کو اپنے ملک کے معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

اس سے قبل عبرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں مالیاتی کمیٹی نے جمعرات کے روز خفیہ شقوں کے دائرہ کار میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری کے مقصد سے 9 ارب شیکل (2.9 ارب ڈالر) کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی۔

اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان اطلاعات کے بیچ سامنے آیا ہے کہ اسرائیل تہران کے جوہری پروگرام کو کم کرنے کی سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ مذکورہ اضافی بجٹ کو خفیہ طور سے اسرائیلی وزارت دفاع منتقل کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی بجٹ کے لیے مشترکہ کمیٹی اس کو زیر بحث لائے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز عالمی قوتوں سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ جوہری مذاکرات میں ایران کو مزید وقت حاصل کرنے نہ دیں۔ ایران کی درخواست پر روک دیے جانے والے مذاکرات آئندہ پیر کے روز دوبارہ شروع ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں