ریاض سیزن میں عرب گلو کارہ احلام نے چار چاند لگا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب گلوکارہ "احلام" گذشتہ شام بلیوارڈ ریاض شہر کے ابوبکر سالم تھیٹر میں اپنے دوسرے ایڈیشن میں ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر نمودار ہوئیں۔انہوں نے محفل موسیقی کا آغاز شاعر خالد الفیصل اور الحان طلال کے لرکس "فدوہ عیونک" سے کیا۔ یہ احلام کے نئے البم کے نغموں میں سے ایک ہے۔

اپنا پہلا گانا مکمل کرنے کے بعد احلام نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اپنے فنی کیریئر کے دوران کنسرٹس کے باوجود جب میں اس کے اسٹیج پر جاتی ہوں تو اسٹیج کا خوف مجھ پر غالب آجاتا ہے۔ مگر سامعین کے جوش وجذبے کو دیکھتے ہوئے خوف ختم ہوجاتا ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ بالخصوص ریاض سیزن کے نگران ترکی آل الشیخ کا جن کی کوششوں سے ریاض سیزن جیسا تفریحی ایونٹ دیکھنے کو ملا۔

پارٹی رات گئے تک جاری رہی۔ شائقین کی جانب سے احلام سے بار بار پرانے نغموں کی فرمائشیں کی گئیں۔ احلام کی آمد کی خبر سن کر ایونٹ کی ویب سائٹ پر اس کے تمام ٹکٹ صرف دو منٹ کے اندر اندر ختم ہو گئے۔

احلام نے مرحوم شاعر مساعد الرشیدی کے کلام سے کئی گانے جن میں "خزین"[اداس] گائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں