شام: دیر الزور کے لوگوں نے روسی فوجی قافلہ گزرنے سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے صوبے دیر الزور میں الصالحیہ کراسنگ کے نزدیک مقامی آبادی نے روسی فوجی قافلے کو اپنے علاقوں اور دیہات سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ کراسنگ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے زیر کنٹرول علاقوں کو شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے ملاتی ہے۔ اس صورت حال کے بعد بین الاقوامی اتحاد کا ایک قافلہ مسئلے کے حل کے واسطے اس جانب روانہ ہو گیا۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے واضح کیا کہ مقامی آبادی نے الرقہ کے شمال سے آنے والے روسی قافلے کا راستہ روکنے کے لیے سڑک پر ٹائر جلائے۔
المرصد نے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں الصالحیہ کراسنگ کا راستہ ٹائروں اور مٹی کی رکاوٹوں کے ساتھ بند نظر آ رہا ہے۔ وڈیو کلپ میں روسی ہیلی کاپٹر علاقے میں نیچی پرواز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 20 نومبر کو مقامی لوگوں نے روسی گشتی دستوں کو گزرنے نہیں دیا تھا جس کے بعد بین الاقوامی اتحاد کو مداخلت کرنا پڑی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں