عسکری پریڈ پر سعودی خاتون کے بے ساختہ رد عمل کی وڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک فوجی پریڈ کے حوالے سے ایک خاتون شہری کے رد عمل کی وڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آ رہی ہے۔ یہ پریڈ "کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول" میں وزارت داخلہ کی نمائش میں شریک سرحدی محافظین کے اہل کاروں نے پیش کی۔ وڈیو میں سعودی خاتون ایک سڑک پر کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔ اس دوران میں وہ اپنے ہاتھ کے اشارے سے مذکورہ محافظین کے اُس کردار کو خراج تحسین پیش کرتی رہی جو وہ اپنے وطن کی سرحد کی حفاظت میں ادا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس وڈیو کو بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا حلقوں کے مطابق سعودی خاتون نے پورے معاشرے کی نمائندگی کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مذکورہ خاتون ام عادل العنزی کے ساتھ ملاقات کی۔ ریاض صوبے سے تعلق رکھنے والے ام عادل کا کہنا تھا کہ "میں سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ جوش و جذبہ محسوس کر رہی تھی اور مجھے ان پر فخر ہے. اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے"۔

ام عادل کے مطابق وہ اپنے وطن اور اس کی ہر چیز سے محبت رکھتی ہے۔ اسے وطن کی تہذیب، ثقافت، ورثے، بحر و بر ... ان سب سے پیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں