سعودی عرب: عوامی مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں داعش کے رکن کو سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت داخلہ نے پیر کے روز داعش کے رکن کو سعودی عرب میں عوامی مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں پھانسی کے گھاٹ اتار دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس سے ایک دھماکا خیز خودکش بیلٹ اور حملے کا نشانہ بنائے جانے والے مقام کی تصویریں برآمد ہوئی تھی۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے داعش کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا تھا اور انہی سے ہدایات لے کر دہشت گرد حملوں کی تیاری کر رہا تھا۔

اس سے قبل ماہ اکتوبر کے دوران سعودی وزارت داخلہ نے ایک شخص کو دہشت گرد گروہ سے تعلق اور ایک سیکیورٹی فورس اہلکار کے قتل کے الزام میں پھانسی کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس شخص کے پاس سے ایک پٹرول بم بھی برآمد ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں