سعودی بچے کے معدے سے معدنی کڑا طویل آپریشن کے بعد نکال لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈھائی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک بچے کے پیٹ سے آپریشن کرکے کڑا نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا وہ پیٹ میں درد سے بلک رہا تھا۔

بچے کا فوری طبی معائنے کرنے کے بعد مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کوئی غیر معمولی چیز موجود ہے۔

الٹرا ساونڈ کی رپورٹ پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے ڈھائی گھنٹے تک آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے معدنی کڑا نکال لیا۔ یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ بچے نے کڑا کیسے نگلا؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں