عالمی سلامتی کونسل یمن میں جرائم پر حوثیوں کا محاسبہ کرے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشن نے 24 دسمبر کو مملکت کے صوبے جازان میں حوثی حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی مشن نے مملکت کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی کی سربراہی میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی سلامتی کونسل یمن میں مرتکب جرائم پر حوثیوں کا احتساب کرے۔

سعودی مشن کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کے خلاف سلامتی کونسل کے حرکت میں نہ آنے سے ان عناصر کی دہشت گردی پر حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

متعدد عرب اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں جازان صوبے کے ضلع صامطہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولا گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ حملے میں دو گھروں اور تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں