لبنان:وادی بقاع میں حزب اللہ کے مبیّنہ پرانے گولہ بارود کے پھٹنے سے دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی وادی بقاع میں واقع ایک قصبے کے نزدیک دھماکے نے ہلچل مچادی ہے۔اس واقعہ کے بارے میں دو ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے پرانےگولہ بارود کے پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔

لبنانی فوج کے ترجمان نے فوری طور پر واقعہ پر کوئی تبصرہ کیا ہے اور نہ اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا شام کی پہاڑی سرحد کے قریب واقع النبی شیث شہر کے نواح میں ہوا ہے۔

آن لائن پوسٹ کی گئی بعض ویڈیوز میں ایک پہاڑی علاقے کے اوپردھویں کے مرغولے اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں