سعودی عرب : آج سے مختلف شہروں میں بارشوں کی لہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں مختلف صوبوں میں آج منگل کے روز سے بارشوں کے سلسلے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق بارش سے متاثر ہونے والے صوبوں میں رياض، مكہ مکرمہ، الشرقیہ، قصیم، عسیر، الباحہ، مدینہ منورہ، جازان، تبوک، الجوف اور شمالی سرحد شامل ہے۔

ادھر شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹریٹ کے سرکاری ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد الحمادی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط رکھیں۔ آج منگل سے سے جمعرات تک مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محمد الحمادی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانی کے جمع ہونے کے مقامات سے دور رہیں۔ ساتھ ہی مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں