250 ملین ریال کے انعامات کے ساتھ شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل سوموار کے روز سعودی عرب کے کیمل کلب کے زیر اہتمام اپنے چھٹے ایڈیشن میں شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی سرگرمیاں جنوبی صیاھید میں شروع ہوگئی ہیں۔

شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن نے اپنے انعامات کی مالیت میں 250 ملین ریال تک اضافے کیا ہے۔ اس میں 70 سے زائد راؤنڈز کے تحت مقابلے ہوں گے۔ یہ میلہ 43 دن تک جاری رہے گا۔ میلے میں المجاهيم ،المهجنات والسواحل ،الأصايل ،الشقح ،الوضح، الشعل ،الصفر ،الحمر، فردي دق ،جل مفاريد اور قعدان جیسی کیٹی گریز شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس دوران کلب کپ، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفخل جیسے مقابلےہوں گے۔ میلے میں خواتین کے لیے الگ سے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس میلے میں فحل اور اس کی پیداوار کو بڑھا کر 15 کردی گئی ہے۔ ان میں سے دس کم عمر اور باقی پانچ کی عمر کا تعین نہیں ہوگا۔

شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی انتظامیہ نے اس ایڈیشن میں بہت سے مقابلے شامل کیے، جن میں "راعی شداد" مقابلہ، سنگلز زمرہ "لون المغاتیر" میں خواتین کی اوپن دوڑ اور سب کے لیے سنگلز زمرے میں ایک بین الاقوامی اوپن رن شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں