وڈیو : مصری کھلاڑی نے یلو کارڈ دکھانے والے ریفری پر حملہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں جونیر فٹبال لیگ کے ایک میچ میں افسوس واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی نے یلو کارڈ حاصل کرنے پر میچ ریفری پر حملہ کر دیا۔

یہ میچ منشیہ ناصر اور منشیہ حلوان کے بیچ کھیلا جا رہا تھا۔ میچ کے دوران میں ریفری نے منشیہ ناصر کے ایک 18 سالہ کھلاڑی کو یلو کارڈ دکھایا۔ اس پر وہ کھلاڑی چراغ پا ہو گیا اور اس نے اچانک اچھل کر ریفری کو لات مار دی۔ اگرچہ ریفری نے اس حملے سے خود کو بچا لیا تاہم غصے میں بپھرے کھلاڑی نے ریفری کو پھر سے ضرب لگانے کی کوشش جاری رکھی۔

اس حرکت کے نتیجے میں ریفری نے اس کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔ ادھر منشیہ ناصر کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھی کو بزور طاقت گراؤنڈ سے باہر نکالا تا کہ میچ مکمل کیا جا سکے۔

میچ ریفری کی اس واقعے کے متعلق رپورٹ تحریر کرنے کے نتیجے میں حملہ آور کھلاڑی کو کئی میچوں یا پھر بقیہ پورے سیزن میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں