اردن کی پارلیمنٹ بھی اکھاڑے میں تبدیل، لڑائی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی پارلیمنٹ اکھاڑے میں تبدیل ہو گئی۔ حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین آپس میں لڑ پڑے۔

اردن کی پارلیمنٹ میں آئین میں ترامیم کا بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان بحث شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اراکین نےایک دوسرے پر گھونسوں کی برسات کر دی۔

اجلاس کا آغاز مجوزہ آئینی ترمیم پر بحث کے ساتھ ہوا، جس کے تحت اردن باشندوں کے حقوق اور فرائض سے متعلق آئین کے دوسرے باب میں اردن خواتین کی اصطلاح شامل کی جانی تھی۔ بحث اتنی بڑھ گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں لڑ پڑے۔

اراکین کے درمیان جھگڑے کے بعد اردن پارلیمنٹ کے سپیکر واک آؤٹ کر گئے اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں