کرونا وائرس

اسرائیل : کرونا اور فلو کے دُہرے مرض "فلورونا" کا پہلا کیس درج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل جمعرات کے روز "بتاح تکفا" شہر میں 'فلورونا' مرض کے پہلے مریض کا اندراج کیا گیا۔ فلورونا دراصل ایک دُہرا مرض ہے جو کرونا اور انلفلوئنزا کا امتزاج ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اس مرض کا انکشاف مذکورہ شہر کے رابین طبی مرکز (میٹرنٹی ہوم) میں رواں ہفتے داخل ہونے والی ایک نوجوان خاتون میں ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کو کرونا کی ویکسین نہیں لگی۔ خاتون معمولی طور پر فلورونا سے متاثر ہوئی ہے اور اس کی حالت خطرے میں نہیں۔

صحت سے متعلق ذمے داران کا اندازہ ہے کہ اسرائیل میں "فلورونا" سے متاثر مزید افراد بھی ہو سکتے ہیں تاہم ان کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیل میں اس وقت انفلوئنزا کی لہر زوروں پر ہے۔ اسرائیلی ہسپتالوں میں گذشتہ ہفتے اس کے 1849 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ واضح رہے کہ صحت کے شعبے سے متعلق حکام کے مطابق بدھ کے روز اسرائیل میں کرونا وائرس کے چار ہزار نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ یہ ستمبر کے بعد ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں