سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور تبوک میں برفباری کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے قومی مرکز موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ سنیچر اور اتوار کو تبوک کے بالائی مقامات پر برفباری ہو گی اور جمعہ سے پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے-

موسمیات کے قومی مرکز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ سے پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں مسلسل بارش کا امکان ہے- قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو درمیانے درجے جبکہ سنیچر اور اتوار کو موسلا دھار بارش ہو گی-

قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ، القنفذہ، اللیث، اضم، میسان، طائف، تربہ، الخرمۃ، رنیہ، الباحہ، بلجرشی، المندق، الحجرۃ، قلوۃ اور المخواۃ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، ژالہ باری کا بھی امکان ہے-

قومی مرکز نے یہ توقع بھی ظاہر کی ہے کہ جازان، القصیم، ریاض اور الشرقیہ صوبے بھی بارش اور ژالہ باری کی زد میں رہیں گے جبکہ سنیچر اور اتوار کو مملکت کے شمالی صوبے تبوک کے بالائی مقامات خصوصا جبل اللوز، علقان اور الزیتہ میں برفباری ہو گی- قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر کے روز مملکت کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوتی رہے گی- اس کی وجہ سے درجہ حرارت کافی حد تک کم ہوجائے گا-

ادھر قومی مرکز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ القصیم اور ریاض ریجنوں میں خاص طور پر بڑے پیمانے پر زیادہ تیز بارش ہو گی-
اس کا امکان ہے کہ درجہ حرارت آئندہ ہفتے کے آخر میں نقطہ انجماد سے نیچے گر جائے گا-

شہروں کے باہر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا- قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے عسیر ریجن کے ساحلی مقامات اور جنوبی نیز جنوب مغربی بالائی مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے- مشرقی علاقہ جات اور شمال مشرقی ساحلوں پر واقع مقامات بھی سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں