یمن اور حوثی

مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحاد کی شدید بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد میں شامل فضائیہ نے ہفتے کے روز مارب کے جنوبی محاذوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔ مشرقی البلق کا محاذ بمباری کا خصوصی ہدف تھا۔

ادھر یمن کی قومی فوج اور حوثیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے دستوں نے مارب کے جنوبی اور مغربی محاذوں کو نشانہ بنایا۔

’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے نامہ نگاروں کے مطابق ان کارروائیوں میں باغی ملیشیا کے کئی ارکان ہلاک وزخمی ہوئے جبکہ ان کے زیر استعمال فوجی گاڑیاں اور دیگر ساز وسامان تباہ ہوا۔

اس پیش رفت کے تناظر میں میدان جنگ میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا مارب کے مختلف محاذوں پر اپنی کمک میں اضافے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

عرب اتحاد نے جمعہ کے روز بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 19 حملے کیے گئے۔ مارب میں کیے جانے والے آپریشنز کے دوران حوثیوں کے زیر استعمال 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ ایک سو سے زیادہ جنگجو مارے گئے۔

یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ارکان مارب محاذ پر
یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ارکان مارب محاذ پر

درایں اثنا مرخہ اور الصفراء ڈائریکٹوریٹ کی شبوہ گورنری کے مغربی محاذوں پر العمالقہ بریگیڈ اور حوثی ملشییا کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں اور توپخانے سے گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شبوہ گورنری کی مغربی ڈائریکٹوریٹ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بڑی پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں