کرونا وائرس

سعودی عرب میں کرونا کےیومیہ کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نےکل ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 846 نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب میں کرونا کے روزانہ کی بنیاد پرسامنے آنے والے کیسز میں یہ تناسب سب سے زیادہ ہے۔

انتہائی نگہداشت کے کمروں میں داخل وائرس [کرونا] سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پانچ کروڑ8 لاکھ 71 ہزار افراد کو کرونا ویکسین دی جا چکی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے "ٹویٹر" پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس (COVID-19) کے مزید 846 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض چل بسا جب کہ262 صحت یاب ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں