دھند میں ڈوبے الریاض کے فلک بوس ٹاور کیسے لگتے ہیں؟ تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں موسم سرما کے دوران دھند اپنا ایک منفرد منظر پیش کرتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ناظرین کی دلچسپی کے لیے الریاض میں پھیلی دھند کے مناظر پیش کیے ہیں۔ ان مناظر میں دارالحکومت کی فلک بوس عمارتوں کو دھند میں ڈوبے دیکھا جا سکتا ہے۔

دھند میں نہاتی عمارتوں کے دلفریب مناظر پرصارفین کی طرف سے دلچسپ اور ادبی نوعیت کے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ لوگ شعرو ادب کے ذریعے ان مناظر پر تبصرے کرتے اور انہیں پسند کرتے ہیں۔

ٹویٹ کرنے والوں نے بہت سے ادبی جملے اور دل کو چھو لینے والے الفاظ لکھے۔ انہوں نے بارش کی لہر کے درمیان ماحول کی خوبصورتی کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا’کیا یہ صرف ریاض ہے؟نہیں، اسےایک طرف دھند اور دوسرطرف بارش نے سجایا ہے۔ بارش سے تو لوگ ویسےہی عشق کرتے ہیں‘۔

کئی فوٹوگرافروں نے ٹاورز اور عمارتوں کی چوٹیوں کو ڈھانپنے والی گہری دھند کے درمیان ریاض کی فلکل بوس عمارتوں کی دلکش تصویریں بھی شائع کیں۔ فوٹو جرنلسٹ علی عطیہ نے ریاض کے ایک منظر کو اچک لیا۔ اس نے ایک خوبصورت جمالیاتی منظرکے بارے میں کہا کہ ’آج یہاں ریاض مختلف شکل میں نمودار ہوا۔ ایک مختلف انداز میں سامنے آیا۔ اس کی خوبصورتی اور بلندی اس دھند میں اور بھی نکھر گئی‘۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ میں نے آج ڈرون کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے شاٹس لیے جن میں بلند عمارتوں کی چوٹیوں اور دھند کو ہم آغوش ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں