سبز سعودی عرب منصوبے کی سپورٹ میں نیشنل پارکس پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں سبزہ روئیدگی کی ترقی اور انسداد ویرانی کے قومی مرکز نے 'نیشنل پارکوں' کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام مملکت کے ویژن 2030 پروگرام اور سبز سعودی عرب منصوبے کے اہداف کو پورا کرنے اور دیرپا سیاحت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پروگرام سے متعلق تعارفی معلومات اس ویب لنک https://cutt.ly/VUPUTb9 پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے ذریعے قومی مرکز سعودی عرب کی قدرتی دولت اور اس میں چھپے خزانوں پر روشنی ڈالے گا۔

نیشنل پارکس پروگرام کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں پہاڑوں ، جنگلوں، ساحلوں، سمندروں اور خشکی پر پارک شامل ہیں۔ پروگرام میں آئندہ عرصے متعدد محوروں پر کام کیا جائے گا۔ ان میں پانچ سال کے دوران میں مملکت میں 100 نیشنل پارک بنانا، دو سال کے دوران میں پارکوں کی قومی حکمت عملی متعارف کرانا، 5 کروڑ سے زیادہ درخت لگا کر سبز سعودی عرب کے منصوبے میں مؤثر طور پر حصہ لینا، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں اور ماحول دوست سرگرمویں میں روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا اور نیشنل پارکوں میں سالانہ بیس لاکھ افراد کو خدمات فراہم کر کے انہیں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا شامل ہے۔

اسی طرح پروگرام میں سعودی عرب میں تفریح گاہوں میں موجود خصوصی خزانوں کو نمایاں کیا جائے گا۔ ان میں دنیا کے ایک کنارے پر واقع چٹان شامل ہے جس کی تاریخ تقریبا 18 کروڑ برس پرانی ہے۔ اسی طرح ابن رشید کا غار، معاویہ بن ابی سفیان (رضی اللہ عنھما) کا ڈیم اور ساحلی جنگلات ہیں۔ یہ مچھلیوں اور پرندوں کے لیے پر کشش ہوتے ہیں اور آلودگی کو کم کر کے ساحلوں کو تباہ ہونے سے بچاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں