سعودی عرب: کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں بلقرن گورنری میں تازہ موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے پانی کے ریلے میں ایک کار کے بہہ جانے سے اس میں موجود باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سعودی شہری اپنی بچی کو اسکول چھوڑنے کے لیے اپنی کار لے کر اسکول کی طرف نکلا تو راستے میں سیلابی ریلہ آگیا۔

سوموار کی صبح سول ڈیفنس کی ٹیموں کو شواص سنٹر میں بچی کی لاش ملی۔ سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک کار کو پانی میں ڈوبے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوت ہونے والی طالبہ کے بھائی سعدی غصاب نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اس کی بہن منیٰ کی عمر 15 سال ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خاندان کے گھر سے 10 کلومیٹر کی دوری پر پریشان تھا اور جب میں نے بارش کی شدت میں اضافہ دیکھا تو میں نے اپنے والد سے کہا کہ وہ اسکول نہ جائیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ وہ منیٰ کو اس کا امتحان مکمل کرنے کے لیے اسکول لے جائیں گے۔

اس نے کہا کہ صبح شدید بارش کی وجہ سے مجھے ڈر لگا تو میں نے اسکول کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو فون کرکے کہا کہ وہ والد کے ساتھ جائیں مگر اس نے انکار کردیا۔ اس نے دس بجے تک جانے سے انکار کر دیا۔ بارش مزید تیز ہوگئی۔ اس کی بے چینی بڑھتی گئی۔ اس کی بہن اور والد چلے گئے مگر کچھ دیربعد خبر آئی کہ ان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں