سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے 5 ڈرون طیارے تباہ کر دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق سعودی افواج نے مملکت کی جانب بھیجے گئے 5 ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا نے یہ ڈرون طیارے صنعاء سے بھیجے تھے۔

عرب اتحاد نے پیر کی صبح 3 ڈرون طیاروں کے تباہ کیے جانے کے مناظر جاری کیے تھے۔ ان طیاروں کو حوثی ملیشیا نے اتوار کی شب سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران کی سمت بھیجا تھا۔

عرب اتحاد نے باور کرایا کہ مملکت اور اس کے شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی کے واسطے تمام مطلوبہ عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں