پاکستانی اور سعودی علما کی کئی سالہ کاوشوں سے تاریخی لغت کی تالیف مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان اور سعودی عرب کے ممتازماہر لسانیات کی کئی سال سے جاری کوششوں سے ایک عربی لغت کی تاریخی کتاب کی "معجم العباب الزاخر واللباب الفاخر" کی از سر نو تالیف مکمل کرلی گئی ہے۔

مرکز برائے تحقیق و علمی ابلاغ نے حال ہی میں امام راضی الدین الحسن بن محمد بن الحسن الصغانی المتوفیٰ 650 ہجری کی لکھی غیرمعمولی علمی اہمیت کی حامل عربی لغت کی کتاب کو از سر نومرتب کیا۔ اس کی تیاری پر کئی سال کا وقت لگا ہے۔

لغت مرتب کرنے کا کام آج سے کئی سال قبل پاکستان کے عالم دین پیر محمد حسن المخدومی المتوفیٰ 1420 نے شروع کیا تھا۔ علامہ مخدودی کے دور میں لغت کی چار جلدیں مکمل ہوئیں اور چوتھی جلد سنہ 1417ھ میں مکمل ہوئی تھی۔ تاہم اسے شائع نہں کیا گیا۔ اس کے بعد یہ کام تاریخی علمی ورثے میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی ڈاکٹر احمد خان نے آگے بڑھایا اور مشہور مخدومی رسم الخط میں یہ لغت مرتب کی۔ انہوں نے دس سال میں 12 جلدیں تیار کیں۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ نالج کمیونیکیشن نے دو مخطوطات کی دریافت کے بعد سابق امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے گرامر اور مورفولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ترکی بن سہو العتیبی کی نگرانی میں اس کی اشاعت کے لیے تیاری کا عمل سنبھالا۔اس کے دو نسخے جمہوریہ ازبکستان میں تاشقند کے البیرونی انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم سے ملے جو علامہ مخدودمی کے علم نہیں تھے۔

سعودی عرب کی طرف سے لغت کا اجراء عربی لغات میں ایک عظیم اضافہ ہے۔ یہ لغت اسلامی اور عربی ورثہ کے میدان میں ایک گراں قدر علمی خدمت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں