کویت: سڑکوں پر خوف وہراس پھیلاتے شیر کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست کویت میں سڑکوں پر گھومنے والے ایک خون خوار شیر نے جہاں لوگوں کوخوف و ہراس میں ڈالے رکھا وہیں اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پربھی غیرمعمولی توجہ حاصل کی۔

اس واقعے کی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شیر ایک گھر میں پالتو رکھا گیا تھا جو گھر سے بھاگ کر سڑک پر آگیا۔ شیر کی مالکن نے اس کا پیچھا کیا اور اسے دوبارہ پکڑ لیا۔

کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی لڑکی نے خون خوار درندے کو قابو کر لیا۔ یہ شیرصباحیہ علاقے میں سامنے آگیا تھا جس سےشہری اور راہ گیر خوف کا شکار ہو گئے۔

لڑکی کی شناخت کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ اس نے شیر کو پالا تھا۔ بعد ازاں شیر محکمہ ماحولیات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ایک کلپ میں نوجوان لڑکی رات کے وقت چلتی ہوئی دکھائی دی۔ اس نےشیر کے بچے کو پکڑ لیا اور اسے اپنے بازوؤں میں پورے اعتماد کے ساتھ اٹھایا۔ شیر نے مزاحمت کرنے اور اس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کی۔

ایک اور کلپ میں ایک نوجوان شیر بھی نظر آیا جس کی گردن سے رسی بندھی ہوئی تھی جب کہ ایک شخص اسے اپنی مرضی کے خلاف کھینچ رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں