العلا میں رائل کمیشن کے زیراہتمام جمعہ سے "چکوترا فیسٹیول" کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اگلے جمعہ کو سعودی عرب کے شاہی کمیشن برائے العلا کے زیر اہتمام "کھٹی کا تہوار"[چکوترا فیسٹیول] شروع ہو رہا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تہوار ہے۔ یہ اس سال العلا کی جانب آنے والے سیاحوں کو پیش کیے جانے والے بہت سے متنوع ایونٹس اور سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

العلا میں ’سائٹرس فیسٹیول‘ اس ہفتے کے آخر میں 7 اور 8 جنوری کو اور اگلے ہفتے اسی مہینے کی 14 اور 15 تاریخ منعقد کیا جائے گا۔

یہ میلہ العلا کی زرعی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔ تاریخی شہر العلا کی زراعت ہزاروں پرانی ہے۔

اس میلے میں ویسے تو بہت سی زرعی اجناس پیش کی جائیں گی مگر خاص طورپر مختلف اقسام کے لیموں، چکوترے اور کھٹی کی انواع کی نمائش کی جائےگی۔

موسمی فصل

فیسٹیول کے قیام کے ذریعے شاہی کمیشن برائے العلا گورنری کمیونٹی کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے گورنری کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ میلہ کھیتوں کی پیداوار کے لیے موسمی کٹائی کے دورانیے میں منعقد کیا جا رہا ہےجس میں العلا کے فارموں میں مشہور مختلف اقسام کے پھلوں کی نمائش کی جائے گی۔

موسمی لیموں کی کٹائی کا موسم ایک ثقافتی اور اقتصادی تقریب ہے جسے العلا کے لوگ ہر سال مقامی بازاروں کے ذریعے مناتے ہیں۔ یہاں کی زرعی مصنوعات العلا گورنری سے متصل کئی شہروں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ جہاں گورنرٹ کے فارموں میں کھٹی اور لیموں کے 200,000 سے زیادہ درخت ہیں۔

سیاحوں کا جزو

شاہی کمیشن برائے العلا گورنری مملکت کے وژن 2030 کے مطابق اپنے وژن کو فروغ دے رہا ہے۔ العلا میں زرعی شعبے کو بہت اہمیت دیتا ہے تاکہ اقتصادی مواقع کی حمایت اور پروڈیوسروں کے درمیان مسابقت بڑھائی جا سکے، اس کے زرعی ترقی میں کردار کو بہتر بنایا جا سکے۔ العلا کے لوگوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنےاور شعبہ زراعت کو سامنے رکھتے ہوئے سیاحوں زائرین کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

لیموں کے فارمز العلا میں زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں اور وہ العلا کی زمین سے معیاری فصلیں پیدا کرتےہیں۔ ان میں نارنگی، میٹھے لیموں، مالٹا، چینی اورنج، ماندرین اور "کلیمیو منتین‘‘ جیسی اقسام شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں