ایرانی حوثی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے یمن۔سعودی عرب فورم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کل منگل کو ریاض میں سعودی عرب میں یمنی علماء فورم کا افتتاح کیا۔ یہ فورم نے "یمن اور سعودی عرب کا ایرانی حوثی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ۔"کا عنوان دیا گیا۔

اس فورم کے انعقاد کا مقصد یمن اور سعودی عرب کے علما کو یمن میں دیر پا قیام امن کے لیے مساعی کو یکجا کرنا تھا۔

فورم کی افتتاحی تقریب میں یمن کے وزیر اوقاف وارشاد محمد بن عیضہ شبیبہ، یمن میں خادم حرمین شریفین کے سفیر محمد آل جابر اور یمن سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یمنی علماء کا کردار

فورم کے دوران آل الشیخ نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی قیادت میں یمنی عوام کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس مرحلے پر یمنی علماء کے کردار اور اپنے ہم وطنوں کے تئیں ان کی ذمہ داری پر توجہ مبذول کرائی گئی۔

اس موقعے پر سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور نے یمن کی سلامتی، استحکام اور ملک کی ترقی کی حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے یمن کے علماء اور حامیوں کی وکالت کی اور یمنی قوم کو حوثی ملیشیا کی طرف سے درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ
ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ

یمن کے وزیر اوقاف نے یمنی حکومت اور عوام کی حمایت کے حوالے سے سعودی عرب کے فراہم کردہ کردار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے یمن کے لیے مثبت کردار اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں