سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ڈرائیور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون ڈرائیور نے ایک مرد ڈرائیور پر شاہراہ عام پر ہراساں کرنے اور اسے خوف زدہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خاتون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شائع کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کو شکایت درج کرائی اور شکایت کو "سعودی ٹریفک" اکاؤنٹ پر بھیجتے ہوئے کہا کہ ’’اس شخص نے مجھے جدہ کی ایک شاہراہ پر ہراساں اور دہشت زدہ کیا ۔"

ویڈیو میں ڈرائیور کی جانب سے ڈرائیونگ کے قوانین کی خلاف ورزی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے دکھایا گیا۔اس پر ٹریفک حکام حرکت میں آئےاور اس خاتون سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ نجی طور پر بات کرے۔

چند گھنٹوں بعد "ٹریفک" پولیس نے اعلان کیا کہ گاڑی کو ضبط اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں