سعودی عرب میں کرونا کیسز میں تیزی کے بعد ایس اوپیز میں سختی کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ سماجی فاصلوں کی پابندی کرنے میں ناکامی اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش کرنے سے انکار کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔اس خلاف ورزی پر 1,000 ریال جرمانہ ہوگا۔ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں اسے 100,000 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مملکت میں کرونا ایس اوپیز میں سختی کا فیصلہ کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سامنے آیا۔ سعودی وزارت صحت نےبتایا ہے کہ مملکت میں کرونا کے تازہ کیسز 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔تاہم اس وائرس کی تازہ اموات سامن نہیں آئیں۔انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرونا کے مریضوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی۔ جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد 3168 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کل شام سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس (COVID-19) سے متاثرہ افراد کے لیے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے صحت یابی کی مدت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ کیا، جس میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے کرونا سے صحت یاب ہونے کی مدت 7 دن اور ویکسین نہ لگوانے کے لیے 10 دن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں