کویت نے اپنے شہریوں کو قازقستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قازقستان میں موجود کویت کے سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کومدنظر رکھتے ہوئے جلد ازجلد قازقستان سے لوٹ جائیں۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق کویتی حکومت نے قازقستان میں ایمرجنسی کے حوالے سے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ کچھ عرصے کے لئے نور سلطان کےسفر سے گریز کریں۔

قازقستان میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جاری احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا تھا جس کے بعد دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔

قازق صدر قاسم جومارت توکاییف نے قانون کو ہاتھ میں لینے والے بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں