جازان وِنٹر فیسٹول : ڈانس گروپ کی وڈیوز وائرل ہونے کے بعد تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کی انتظامیہ نے ایک سرکاری بیان میں بتایا ہے کہ وہ جیزان شہر میں رقص کی ایک سرگرمی کی وڈویوز پھیل جانے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ واقعہ جازان ونٹر فیسٹول 2022ء کی سرگرمیوں کے آغاز کے موقع پر پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیوز میں ایک غیر ملکی ڈانسر ٹیم کی شرکت دیکھی جا سکتی ہے۔

تحقیقات کا آغاز جازان صوبے کے گورنر محمد بن ناصر کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے بعد ہوا۔

جازان صوبے کی انتظامیہ کے سربراہ عادل الزائری کے مطابق گورنر جازان نے اس سلسلے میں زیر گردش وڈیوز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واقعے کی فوری اور تیز تحقیقات اور مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس حوالے سے جازان ونٹر 2022ء کی انتظامی کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ایسے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے سعودی معاشرے کے رواج سے متصادم سرگرمیاں روکی جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں