کرونا وائرس کی نئی لہر کے باعث شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کی تقریبات منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کی انتظامیہ نے تمام پروگرام اور تقریبات منسوخ کر دی ہیں- میلے کے پنڈال اور اس کے اطراف کے علاقے میں کرونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں- میلہ دارالحکومت ریاض کے شمال مشرقی مقام الصیاھد میں ہو رہا ہے-

مشہور زمانہ شاہ عبدالعزیز چھٹے اونٹ میلے کی انتظامیہ نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مقررہ کرونا ایس او پیز کی تعمیل میں کیا گیا ہے- اس کا مقصد میلے کے شائقین اور منتظمین کو کرونا وائرس سے بچانا بھی ہے-

یاد رہے کہ اونٹ میلے کی انتظامیہ نے حال ہی میں اپنے یہاں سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کی پابندی مؤثر شکل میں نافذ کرائی تھی- میلے میں آنے والوں کی صحت حالت توکلنا ایپ کے ذریعے چیک کی جا رہی تھی- اطلاع یہ ہے کہ میلے میں شدید رش اور بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے پروگرام معطل کیے گئے ہیں-

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں