سعودی عرب : جاپانی سفیر نے پہلی مرتبہ اونٹ پر سواری کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جاپانی سفیر فومیو ایوائی نے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کا دورہ کرنے اور زندگی میں پہلی بار اونٹ کی سواری کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کے روز اپنی ٹویٹ میں جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں گذشتہ روز کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔ ان کے مطابق اس حوالے سے خوب صورت بات یہ ہے کہ انہیں زندگی میں پہلی مرتبہ اونٹ کی سواری کا تجربہ ہوا۔

فومیو ایوائی نے مزید کہا کہ یہ میلہ دنیا میں اونٹوں کا سب سے بڑا میلہ شمار ہوتا ہے۔

جاپانی سفیر نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے عربی کے چند نئے الفاظ سیکھے جو اونٹوں کی رنگت کو بیان کرتے ہیں مثلا الوضح، الشقح، الشعل، الخمر، الصفر اور المجاہيم.

سوشل میڈیا پر جاپانی سفیر کی جانب سے جاری کردہ وڈیو کو صارفین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

بعض صارفین نے جاپانی سفیر کو باور کرایا کہ وہ "سال کے ان جیسے اوقات میں عرب صحراء کی محبت کے عادی ہو جائیں گے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں