اسرائیل نے بحرین سے ایلومینیم کی درآمدشروع کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے بحرین سے ایلومینیم کودرآمد کرنا شروع کردیا ہے۔منامہ سے شائع ہونے والے اخبارالایام نے اتوار کے روز بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتان نایح سے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اس نئی تجارتی پیش رفت کی اطلاع دی ہے۔

لیکن ایلچی نے بحرین سے اسرائیل کی ایلومینیم درآمدات کی مقدار یا قیمت کی وضاحت نہیں کی۔ بحرین مشرقِ اوسط کے خطے میں ایلومینیم دھات تیارکرنے والا بڑا ملک ہے۔

اسرائیل نے بحرین سے تعلقات معمول پرلانے کے ایک سال بعد 2021ء میں ایتان نایح کومنامہ میں اپنا پہلاسفیر مقرر کیا تھا۔

اخبار کے مطابق ایتان نایح نے کہا کہ اسرائیل کی فضائی کمپنی ایل آل کوجلد ہی منامہ کے لیے پروازیں شروع کردینی چاہییں۔ بحرین کی گلف ایئرنے ستمبر میں تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سفیرنے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کے فروغ کے لیے ایک معاہدے پر دست خط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔اس کے تحت بحرین میں سمندری راستے سے آنے والی اشیاء کو اسرائیل جانے والے طیاروں میں منتقل کیاجا سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں