ایران: اہواز صوبے کے ایک شہر کا میئر فائرنگ میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اتوار کو ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دہدیز کے میئر فرشاد نقدی اہواز کے شمال مشرق میں واقع شہر ایذج کی ایک شاہراہ پر "مسلح تصادم" کے دوران مارے گئے۔

دھدیز شہرضلع کا مرکز دیزبارت میں ہے جو شہر سے 250 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

دیزبارت ضلع کے قائم مقام گورنر نے سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کو بتایا کہ نقدی کی موت اتوار کی سہ پہر پولیس اور "شرپسندوں" کے کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ہوئی جب دہدیز کے میئر اور ان کے دو ساتھی ایک ریسٹورنٹ میں جا رہے تھے۔

"ارنا" کی خبر کے مطابق نقدی جو جائے وقوعہ پر موجود تھے حادثاتی طور پر" گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال لے جانے کے بعد شدید خون بہہ جانے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

صوبہ اہواز کے ڈپٹی پولیس چیف نے اعلان کیا کہ یہ جھڑپ پولیس افسران اور مسلح چوروں اور مطلوب افراد کے درمیان ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں