.

سعودی آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن اتھارٹی کے زیراہتمام ڈیزائن فیسٹیول کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے سعودی ڈیزائن فیسٹیول کا پہلا سیشن درعیہ کے علاقے جاکس میں "رابطہ کاری - اختراع اور تعاون" کےعنوان سے شروع کیا ہے۔

ڈیزائن میلے کا افتتاح سعودی عرب کے نائب وزیر ثقافت حامد فائز نے کیا۔ اس موقعے پر آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن اتھارٹی کی ’سی ای او‘ ڈاکٹر سمیہ السلیمان اور متعدد مقامی اور بین الاقوامی آرٹسٹوں ، تخلیق کاروں اور ڈیزائنرزنے شرکت کی۔

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کے تعاون سے آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن اتھارٹی کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ میلہ کل پیر سے شروع ہو را ہے جو 20 دن تک جاری رہے گا۔ سعودی ڈیزائن " افانین" جس میں آزاد برانڈز اور مصنوعات پر توجہ مرکوز کرنے والی نمائشیں شامل ہوں گی میں جدید ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق قابل ہنرمند آرٹسٹ شرکت کریں گے۔

فیسٹیول کی سرگرمیوں میں ایک ڈیزائن فورم کا قیام بھی شامل ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی سوچ کے رہ نما، سعودی ڈیزائن سفیروں کی قیادت میں منصوبے، درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں اور منفرد برانڈز کے لیے ڈیزائن مارکیٹ کے قیام کے علاوہ فنکشنل ڈیزائن کی سہولیات شامل ہیں۔ بچوں کے لیے لائیو ورکشاپس اور مخصوص پروگرام، مختلف عمر کے گروپوں کےشرکا کا وزٹ شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں