.

سعودی عرب:خواتین کی فٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر،ٹیم چیمپئن بن گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی خواتین کی ٹیم 2021-2022 کے سیزن کے لیے مملکت کی "خواتین" فٹ بال چیمپئن شپ پر چھاگئی۔ فائنل میچ سعودی عرب کی خواتین فٹبال ٹیم اپنی حریف ٹیم کوسات گول سے شکست دینے میں کامیاب رہی جب کہ حریف ٹیم ایک گول بھی نہیں کرسکی۔

یہ ایونٹ جدہ گورنری کے شاہ عبدالعزیزسٹی میں الردیف اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ فائنل میچ کے موقعے پر جدہ میں انڈر سیکرٹری برائے سٹریٹجک پلاننگ اضوا العریفی اور سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ابراہیم القاسم نے شرکت کی اور کامیاب ہونے والی کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے۔

مملکت کی ٹیم سات گول کرنے میں کامیاب رہی۔حصۃ العیسیٰ نے سات میں سے پانچ گول کرکے "سپر ہیٹرک" کی۔ اسے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی فٹبالر کے طورپر ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جب کہ البندری حوساوی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ گول کیپر کی سطح پر بہترین گول کیپر کا ایوارڈ سارہ الدوسری نے حاصل کیا۔

اس موقعے پرسعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر خواتین کے فٹ بال ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر لمیا بن بہیان نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سنجیدگی اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے سعودی خواتین کے فٹ بال کو علاقائی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ توجہ اور دلچسپی کو بھی سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں