.

سعودی عرب : فارمولا-ای کار ریس 28 جنوری کو دِرعیہ میں شروع ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب مسلسل چوتھی مرتبہ Formula E کار ریس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ ریس کا پہلا اور دوسرا راؤنڈ درعیہ کے تاریخی مقام پر 28 اور 29 جنوری کو منعقد ہو گا۔

پہلے دو راؤنڈوں کے بعد یہ ریس میکسیکو کے دارالحکومت "میکسیکو سٹی" منتقل ہو جائے گی۔ یہاں تیسرا راؤنڈ 12 فروری کو ہو گا۔ بعد ازاں چوتھا اور پانچواں راؤنڈ اطالیہ کے دارالحکومت روم میں 9 اور 10 اپریل کو منعقد ہوں گے۔ اس کے بعد ریس کے شرکاء موناکو جائیں گے۔ یہاں وہ 30 اپریل 2022ء کو ریس کے چھٹے راؤنڈ میں شریک ہوں گے۔ اس کے بعد ساتواں اور آٹھواں راؤنڈ برلن (جرمنی) میں، نواں راؤنڈ انڈونیشیا میں، دسواں راؤنڈ وینکوور (کینیڈا) میں، گیارہواں اور بارہواں راؤنڈ نیویارک (امریکا) میں، تیرہواں اور چودہواں راؤنڈ لندن (برطانیہ) میں اور ریس کے اختتامی دو راؤنڈ پندرہواں اور سولہواں اگست میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہوں گے۔

فارمولا اِی کے ساتویں سیزن کا افتتاحی راؤنڈ گذشتہ برس 26 اور 27 فروری (2021ء) کو سعودی عرب (درعیہ) میں ہوا تھا۔ اس چیمپین شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ LED لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے رات کے وقت ریس کا انعقاد ہوا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت کھیل کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ فارمولا اِی ریس کے ٹکٹ https://diriyah-eprix.com ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹ کی قیمت 150 ریال سے شروع ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں