.
کرونا وائرس

سعودی عرب میں کرونا وباء کے آغاز سے لے کر اب تک کے سب سے زیادہ روزانہ کیسز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وباء سے آغاز کے بعد سے اب تک کے روزانہ کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 5362 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے آج بدھ کے روز کرونا کے 5362 مریضوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 2499 شفایاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دومریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 218 کی حالت نازک ہے۔

اس سے قبل جون 2020 میں ایک روز کے اندر 4919 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 593545 ہوگئی ہے‘۔ ’شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 552057 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8899 ہے‘۔

سعودی عرب میں ایک بار پھر سے کرونا ضوابط کو سخت کرتے ہوئے سماجی فاصلے اور ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 266 ڈالر جرمانے اور بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 266000 ڈالر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں