.
حزب اللہ

لبنان: حزب اللہ کے اسلحہ گودام میں دھماکے کی مبینہ تصاویر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کی خاتون نامہ نگار کے مطابق لبنان کے جنوبی ضلع النبطیہ میں واقع قصبے حومین میں دھماکے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے غالب گمان ظاہر کیا ہے کہ اس غیر آباد علاقے میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے گودام موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش آنے والی ایک وڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے کی ہے۔ دھماکا بیروت کے وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو بجے کے قریب ہوا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد حزب اللہ کے ارکان جائے وقوع کی جانب دوڑ پڑے اور اس کا گھیراؤ کر لیا۔

ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ پہلے اسرائیل نے حزب اللہ کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ کے ترجمان نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ مذکورہ ڈرون طیارے میں حزب اللہ کے ارکان کی تصاویر تھیں۔ یہ عناصر ڈرون طیارے کے استعمال کی ٹکنالوجی کی تربیت حاصل کر رہے تھے اور ان کو چلانے والوں کے چہرے ظاہر ہو رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں