وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین بیسکی نے ایرانی رہبر اعلی کی ویب سائٹ پر جاری وڈیو کلپ کی مذمت کرنے یا اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس وڈیو کلپ میں ڈرون حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔
ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری وڈیو ایک اشتعال انگیز اقدام ہے جب کہ ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی بات چیت چل رہی ہے۔
بدھ کو رات گئے پوسٹ کی گئی وڈیو میں ایرانی عسکری ذمے داران کو جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعے ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو گولف کھیل رہے ہیں۔ گولف کھیلے جانے کی جگہ کا ماحول فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر سے ملتا جلتا نظر آ رہا ہے۔
Jen Psaki refuses to condemn a video from Iran's Supreme Leader that depicts a drone strike killing President Trump. pic.twitter.com/k8Cscy0pME
— RNC Research (@RNCResearch) January 13, 2022
یہ وڈیو ایرانی القدس فورس کے سابق کمانڈر اور بیرون ملک ایران کی خفیہ نیم عسکری کارروائیوں کے منصوبہ ساز قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے بعد جاری کی گئی ہے۔ سلیمانی 3 جنوری 2020ء کو امریکا کے حملے میں مارا گیا تھا۔
ایران ڈونلڈ ٹرمپ اور 50 امریکی موجودہ اور سابق ذمے داران پر پابندیاں عائد کر چکا ہے جن کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی میں ملوث ہیں۔ بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک ڈرون طیارے کے حملے میں سلیمانی کے ساتھ عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کا نائب سربراہ ابو مہدی المہندس بھی ہلاک ہو گیا تھا۔
-
کانگریس پر دھاوے کے دوران ایوانکا نے ٹرمپ کو کیا مشورہ دیا تھا؟
امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 6 جنوری 2020 کو کانگریس پر دھاوا بولنے کے واقعات کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ... بين الاقوامى -
ٹرمپ اور نیتن یاھو کی دیرینہ دوستی کے رنگ پھیکے پڑ گئے
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان مضبوط دوستی تلخ دشمنی اور بظاہر عداوت میں بدل گئی ہے۔ٹرمپ نے ایک سے زیادہ ... بين الاقوامى -
واشنگٹن: سیاسی جوڑ توڑ کا مرکز رہنےوالا ٹرمپ ہوٹل بند
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے واشنگٹن ہوٹل 12 منزلہ ٹاور کو ترک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جہاں غیر ملکی عطیہ دہندگان، پریشر گروپس اور حکومتیں اس امید پر جمع ہوتی ... بين الاقوامى