.

سعودی عرب : الباحہ کے ضلع بنو حسن میں خوب صورت قدرتی فن پارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب میں واقع ضلع بنو حسن کے پہاڑوں پر برسنے والی بارش نے ایک ایسا فن پارہ تخلیق دے دیا جس کی خوب صورتی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔

اس سحرِ ربّانی کو کوئی بھی فوٹوگرافر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے سے نہیں چُوک سکتا۔ اس سلسلے میں سعودی فوٹوگرافر خمیس العریفی الباحہ کے حسین اور دلکش مناظر اور اس کی زمین پر چھائی سفیدی کی چادر کو اپنے لینس میں محفوظ کر لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے العریفی نے کہا کہ "اس نوعیت کے حسین اور دل کش مناظر کسی بھی فوٹوگرافر کو اس جمال کی طرف کھینچ کر اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں"۔

الباحہ کے ضلع بنو حسن میں باغات، جنگلات اور قدرتی سیر گاہیں موجود ہیں۔ یہ عناصر ہمیشہ سے انتہائی خوب صورت اور شان دار قدرتی منظر کا خاکہ ترتیب دیتے ہیں۔

العریفی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان بارشوں اور سردی کے بعد علاقے میں سرسبز موسم گرما کی آمد ہو گی۔ اس دوران میں فضا معتدل ہوتی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد قدرتی حسن دیکھنے کے واسطے یہاں کا رخ کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں