.

سعودی عرب میں بچوں کو کرونا ویکسین دینے کےدوسرے مرحلے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صحت نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں زیادہ خطرے سے دوچار بچوں کو ویکسین دی گئی ہے جس کے بعد اس میں بہ تدریج توسیع کی جا رہی ہے۔ اگلے مراحل میں مملکت میں تمام بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں وزارت صحت کا کہنا ہے ’’کہ حکومت نے بچوں کو کرونا ویکسین دینے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کرلی ہے۔ اب دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘‘

اکیس دسمبر کو سعودی وزارت صحت نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین کی خوراک لگانا شروع کی تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس سے قبل وزارت صحت نے بچوں کی ایک بڑی تعداد کو ویکسین فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا کیونکہ یہ دوسرے بڑی عمر کے گروپوں کے لیے انفیکشن کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ جب تک ویکسین کا ہدف حاصل نہیں ہو جاتا اس وقت تک یہ مہم جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں