.

سعودی عرب: سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچانے کی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک وڈیو زیر گردش آئی ہے جس کے دیکھنے والوں کی سانسیں رکتی محسوس ہوتی ہیں۔

وڈیو میں رابغ ضلع کے البستان گاؤں میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد ایک گاڑی کو سیلابی ریلے میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی میں پھنسے 4 افراد شہری دفاع کے جوانوں کا انتظار کر رہے تھے تا کہ وہ آ کر انہیں بچائیں۔

مکہ مکرمہ صوبے کے شہری دفاع کے محکمے نے وڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں افراد کو بحفاظت سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا اور ان کی طبی حالت اچھی ہے۔

دوسری جانب شہری دفاع کے جنرل سکریٹریٹ کے سرکاری ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد الحمادی نے تمام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس نوعیت کے موسم میں ممکنہ خطرات کے حوالے سے محتاط رہیں ، بارش کا پانی جمع ہونے کی جگہاؤں سے دور رہیں اور شہری دفاع کی جانب سے اعلان کردہ ہدایات کی مکمل پابندی کریں۔

ان ہدایات کا اعلان مختلف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے۔ ان پر عمل درامد کا مقصد لوگوں کی جانوں کی سلامتی اور حفاظت ہے۔ ترجمان کے مطابق شہری دفاع کا محکمہ بارش کی صورت حال میں مطلوبہ منصوبوں اور تدابیر پر عمل درامد کے واسطے پوری طرح تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں