ایران کے مغربی حصے میں پراسرار دھماکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج اتوار کو علی الصباح مغربی ایران میں کئی شہروں میں زور دار دھماکے سنے گئے تاہم ابھی تک ان کو نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ الحدث اور العربیہ نیوز چینلوں کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ دھماکے سنندج، دہكلان، كامياران، ہمدان، كرمانشاه، جوانرود اور دیگر شہروں میں ہوئے۔

بعض جگہاؤں پر دھماکوں کی آواز کی شدت سے دروازے اور کھڑکیاں لرز گئیں اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ بات ایرانی نیوز ویب سائٹ "رکنا" نے بتائی۔

ادھر اسد آباد قصبے کے حاکم نے تصدیق کی ہے کہ ایک زوردار آواز سنائی دی گئی تاہم اس کا ذریعہ واضح نہیں ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر سرگرم ایرانی صارفین نے وڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں نظر آنے والے دھماکوں سے لگ رہا ہے کہ یہ طیارہ شکن توپوں کے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں گذشتہ مہینوں میں اس طرح کے کئی واقعات دیکھے گئے ہیں۔

گذشتہ عرصے کے دوران میں تہران اور تل ابیب کے بیچ کشیدگی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت کے لیے مغربی ممالک کی واپسی کو اسرائیل بارہا تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size