روضہ رسول ﷺ میں نماز کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آج پیر کو سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ مسجد نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز ادا کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا اور بکنگ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ روضہ رسول پر حاضری کے دوران نماز کی ادائی کے لیے’توکلنا‘ ایپ پر رجسٹریشن اور کرونا ویکسین کی تمام خوراکیں لگوانے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت حج وعمرہ نے وضاحت کی کہ روضہ رسول میں قیام کا دورانیہ 10 منٹ ہے۔ گذشتہ روز 10,458 نمازیوں کو روضہ رسول میں نماز ادا کرنے کے اجازت نامے جاری کیے گئے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ رسول حجرہ نبوی سے براہ راست مغرب میں واقع ہے اور منبر تک پھیلا ہوا ہے۔اس کا رقبہ تقریباً 330 مربع میٹر ہے، اور اس کا طول و عرض مشرق سے مغرب تک 22 میٹر اور شمال سے جنوب تک 15 میٹر ہے۔ روضہ رسول میں پیغمبر اسلام کا محراب شامل ہے جو مغربی حصے میں واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں