سعودی آرٹسٹ نے پہاڑی چٹانوں کو اونٹوں کی پینٹنگ سے کیسے مزین کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیےوقت اور جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ یہی اصول ایک سعودی آرٹسٹ عبدالالہ الشراری نے اپناتے ہوئے پہاڑ کی چٹانوں پر اونٹوں کی پینٹنگ شروع کردی۔ اس نے سکاکا اور حائل کے درمیان جبل راف کو اونٹوں کی پینٹنگ کے لیے منتخب کیا۔

آرٹسٹ الشراری نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسے چٹان پر اونٹوں کی تصویر کشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

کام کے 2 گھنٹے

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الشراری نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ڈرائنگ کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ انہوں نے پڑوس کے کلب میں بہت سے نوجوانوں کو اس امید پر تربیت دی کہ وہ سب سے ممتاز بین الاقوامی آرٹسٹ بن کرملک کا نام روشن کریں گے۔

رسم

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر زبردست تحسین ملی اور اسے پسند کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے چاک اور دوسرے ذرائع سے سمندر کے قریب چٹانوں پر اونٹوں کی تصاویر بنا کر اس علاقے سے گذرنے والوں کی توجہ حاصل کی۔

اس نے بتایا کہ ڈرائنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں تھا۔ اس دوران وہ آرٹ کے اس خوبصورت کام کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

دیواروں پر ڈرائنگ کرنےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے الشراری نے وضاحت کی کہ وہ دیواروں پر پینٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس نے ان کی مشق کی ہے۔ اس نے الجوف کے بہت سے مقامات کی دیواروں پر کئی قومی اور مقامی مواقع پر پینٹنگ کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں