سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برف باری، درجہ حرارت منفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شمال واقع طریف گورنری میں گذشتہ روز ہونے والی برف نے پورے علاقے کو سفیدی سے ڈھانپ دیا۔ گورنری کے بیشتر بالائی علاقوں میں برف کہ تہہ جم گئی اور درجہ حرارت منفی تک گر گیا۔

موسم کی خرابی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے علاقے میں پہنچ گئی اور لوگوں نے برف کے مناظر کی عکس بندی بھی کی۔

تبوک کے علاقے میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر فرحان العنزی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ گورنری میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمال میں کل صبح تک برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں