مآرب کے جنوب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری، حوثیوں کا بھاری جانی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے آج پیر کے روز بھی مارب صوبے کے جنوبی محاذوں پر زمینی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے مارب کے جنوب میں ام ریش عسکری کیمپ میں حوثی ملیشیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

گذشتہ گھنٹوں کے دوران میں سرکاری افواج حریب ضلع میں وسیع رقبہ آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

دوسری جانب مسلح افواج کے میڈیا مرکز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے آج صبح کئی محاذوں سے ایک وسیع حملہ کیا۔ اس کے دوران میں نئی علاقے اور ٹھکانے حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرا لیے گئے۔ لڑائی کے نتیجے میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں چار عسکری گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایران نواز ملیشیا کی عسکری کمک اور سواریوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ حملوں میں حوثیوں کا بھاری جانی و مادی نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ العمالقہ بریگیڈز اور سرکاری فوج نے گذشتہ دنوں کے دوران میں شبوہ اور مارب دونوں صوبوں میں کئی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ شبوہ صوبہ پوری طرح آزاد کرایا جا چکا ہے جب کہ مارب میں لڑائی اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مارب شہر میں اس وقت تیس لاکھ کے قریب لوگ رہ رہے ہیں۔ ان میں تقریبا دس لاکھ وہ افراد ہیں جو یمن کے دیگر علاقوں سے فرار ہو کر یہاں پہنچے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں