اسرائیل : اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم "ایرو-3" کا کامیاب تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اس نے Arrow 3 اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کے بارے میں مزید تفصیلات آج کسی وقت جاری کی جائیں گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ "یہ کامیاب تجربہ ٹکنالوجی کے حوالے سے اسرائیل کی برتری واضح کرتا ہے۔ یہ امر اسرائیل کو اپنے دشمنوں کے خلاف کام کی آزادی دیتا ہے"۔

اسرائیل نے گذشتہ برس بتایا تھا کہ امریکا کے ساتھ مل کر بیلسٹک میزائل کے لیے ایک نئی ڈھال کی تیاری پر کام جاری ہے۔ اسے Arrow 4 کا نام دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے دو اینٹی میزائل سسٹم Arrow 2 اور Arrow 3 پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد فضا سے آنے والے میزائلوں کو راستے میں تباہ کرنا ہے۔ ان جدید سسٹموں کو اس واسطے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو مختصر ، درمیانی اور طویل مار کے میزائلوں کے حملوں سے بچایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں