سعودی عرب: اللوز کے پہاڑوں پر برف باری،تبوک میں الرٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے تبوک میں شہری دفاع کے زیراہتمام محکمہ موسمیات نے بتایا ہےکہ آنے والے چند دنوں کے دوران تبوک اور اس کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری دفاع کا محکمہ برفانی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں سے پہلے گرج چمک کے طوفان کی توقعات ہیں۔ تبوک سمیت کئی علاقوں کے کچھ حصوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جبل اللوز اور علقان کی بلندیوں پر برف باری ہوئی ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز نے کل پیر کے روز برف باری کی تصدیق کی اور مزید بارشوں اور برف باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

اسی حوالے سے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے "ٹویٹر" پرایک پوسٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی سعودی عرب کے کچھ حصوں، الجوف، تبوک کے پہاڑی علاقوں اور مدینہ منورہ کے شمال میں برف باری کا امکان ہے۔ یہ برف باری مشرق وسطیٰ میں مشرقی بحیرہ روم کو متاثر کرنے والے قطبی سرد ہواؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں سردی کی لہر میں شدت آئے گی اور ہفتے کے آخرمیں سردی اپنے عروج پر پہنچے گی۔

جبل اللوز پر برفباری

اللوز پہاڑوں پر بارش کے ساتھ برف باری ہوئی ہے۔ یہ ایک موسمی رجحان میں جو تبوک کے شمالی علاقوں کو ہر سال ایسے اوقات میں سفید برف سے سجاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں