سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے حوثی ڈرون طیارے تباہ کرنے کی تصاویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے پیر کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے 8 ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔

عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کی سمت بھیجے گئے ڈرون طیاروں کے فضا میں تباہ کیے جانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق عرب اتحاد نے مزید بتایا کہ وہ ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن کے حملوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جنوبی حصے کی سمت بھیجے گئے 3 ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

اتحاد کے مطابق یہ ڈرون طیارے یمنی دارالحکومت صنعاء کے ہوائی اڈے سے بھیجے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں