فيصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ کی معاون کے بیچ مشترکہ تعاون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کل پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ کی معاون برائے افریقی امور خاتون سفیر مولی وی اور افریقا کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹرفیلڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریاض اور واشنگٹن کے بیچ تزویراتی تعلق اور اس تعلق کو تعاون کے تمام شعبوں میں مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

ریاض میں شہزادہ فرحان کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کی جانب سے بر اعظم افریقا میں امن و استحکام کی مضبوطی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی افریقی ممالک اور اقوام کی ترقی بھی زیر بحث آئی۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں سعودی وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے سیاسی و اقتصادی امور عید بن محمد الثقفی اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی خاتون ناظم الامور مارٹینا اسٹرونگ بھی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں